اے کے ڈی ٹریڈ ایج


ایک نام جس پر آپ سرمایہ کاری کے لیے ہمیشہ اعتماد کر سکتے ہیں۔


اے کے ڈی ٹریڈ پاکستان میں آن لائن ٹریڈنگ کے پاینیر ہے اور بے مثال خدمت فراہم کرنے کی وجہ سے ہم نے اسٹاک ٹریڈنگ کو آسان، تیز تر، شفاف اورسستا بنایا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ریٹیل سرمایہ کاروں کو پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کی جائے۔ 2002 میں اے کے ڈی ٹریڈ نے شروعات کی اور تب سے ہم کم داموں میں اسٹاک ٹریڈنگ کارناے کاے لیئے خدمات فراہم کررہے ہیں۔

ہمارے ساتھ اسٹاک ٹریڈنگ کرنے کے لیے چند وجوہات درج ذیل ہیں۔

  • پاکستان میں آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے علمبردار۔
  • قابل اعتماد اور امانت داری سے بھر پور ٹریک ریکارڈ۔
  • کم کمیشن کی شرح۔
  • جدید ٹیکنالوجی اور ریئیل ٹائم اپڈیٹس سے لیس اسٹاک ٹریڈنگ ایپلیکیشنزز۔
  • تجربہ کار کسٹمر سپورٹ سروسز۔
  • نقد رقم کی واپسی یا شیئرز کی منتقلی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
  • معیاری ریسرچ رپورٹس۔

ہم ہی کیوں

کوئی پوشیدہ چارجز نہیں
کم از کم بیلنس کی کوئی شرط نہیں
آسان انخلا
خوشحال کسٹمرز
آن لائن فنڈز ٹرانسفر
آف ہاور آرڈر
پاکستان میں آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے علمبردار

اے کے ڈی ٹریڈ کو پاکستان میں آن لائن ٹریڈنگ اور دنیا بھر سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو بہترین سہولت فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اے کے ڈی ٹریڈ کو پاکستان میں آن لائن ٹریڈنگ دنیا بھر سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو بہترین سہولت فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے. یہ قدم ہم نے تب لیا جب کے ایس ای میں انویسٹر بیس بہت محدود تھی اور اسٹاک ایکسچینج کی کمپلیکس ٹریڈنگ اور اس کے طریقہ کار کی وجہ سے عام عوام کی رسائی بہت مشکل تھی۔ سچ تو یہ ہے، صنعت میں کوئی بھی ریٹیل سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے چیلنج کو لنے کے لیے تیار نہ تھا۔ کنوینشنل ماڈل کے مقابلے میں آن لائن ٹریڈنگ کو متعارف کروانے کے لیے بہت ذیادہ انویسمنٹ اور افرادی قوت کی ضرورت تھی۔

یہ جناب عقیل کریم ڈیڈھی ــ چیئرمین اے کے ڈی گروپ کا وژن تھا جنہوں نے مستقبل کی اسٹاک ٹریڈنگ کو بغیر کسی خوف اور ایک بہت بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروایا۔

اعتماد اور بھروسہ سے بھر پور ٹریک ریکارڈ

یہ اندازن ایک دہائی پہلے کی بات ہے کہ اے کے ڈی ٹریڈ 2002 میں وجود میں آیا۔ اس مدت کے دوران، اسٹاک مارکیٹ میں بہت سی دفعہ اتار چڑھاو آئے لیکن ان تمام گزشتہ سالوں میں اے کے ڈی ٹریڈ کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ اے کے ڈی ٹریڈ کے کسی بھی کلائنٹ نے کبھی بھی بدترین دور میں نقد یا شیئرز واپسی لینے کا حق کبھی بھی استعمال نہیں کیا۔

یہ ہی وجہ ہے کہ ؛ اے کے ڈی ٹریڈ کا نام ہمیشہ پاکستان میں تمام اہم اسٹاک بروکریج ہاوسوں کی درمیان فہرست میں ہے۔ کسٹمرز کا اعتماد اور انحصار اے کے ڈی ٹریڈ پر بہت زیادہ ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آن لائن ٹریڈنگ کسٹمرز کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔

مناسب کمیشن کی شرح

اے کے ڈی ٹریڈ کے کمیشن کی شرح انتہائی مناسب ہے۔ ہم نے ہمارا کمیشن اسٹرکچر بنایا ہی اس طرح ہے کہ کمیشن صرف سستے اسٹاکس پر ہی نہیں بلکہ اچھے اسٹاکس پر بھی کم رہے۔ اس طرح آپ کو مختلف اسٹاکس میں ٹریڈنگ کرنے میں مکمل آزادی حاصل ہے۔


رول اوور کمیشن شیئرز پرائز
0.01 0.03 4.99 تک
0.01 0.05 5.00 – 99.99
0.02 0.10 100.00 اور اس سے اوپر

  • مندرجہ بلا تمام اعداد و شمار پاکستانی روپوں میں ہے۔
  • کمیشن کی شرح ڈیلیوری اور ڈے ٹریڈ ٹرانسیکشن پر لاگو ہوگی۔
  • ڈے ٹریڈ کمیشن ایک طرف سے وصول کیا جائے گا۔
جدید ٹیکنالوجی اور اسٹاک ٹریڈنگ ایپلیکیشنز

ہم ہمیشہ سے بہترین آن لائن ٹریڈنگ کی پیشکش کے لیے کوشاں ہیں۔ اے کے ڈی ٹریڈ کے موجودہ اسٹاک ٹریڈنگ ایپلیکیشنز بہترین ایپلیکیشنزمیں سے ایک ہیں اور اس کا آسانی سے کسی بھی بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

کوئی پوشیدہ چارجز نہیں

اے کے ڈی ٹریڈ کوئی اضافی یا پوشیدہ رقم چارج نہیں کرتے ہیں۔ اے کے ڈی ٹریڈ کسٹمرز سے صرف اے کے ڈی ٹریڈ کمیشن، حکومت کے لاگو کردہ ٹیکسس اور سی ڈی سی چارجز وصوول کرتا ہے جس کے بارے میں ہم کسٹمرز کو اکاؤنٹ کھولتے وقت ہی آگاہ کردیتے ہیں اور یہ ہماری ویب سائٹ پر بھی درج ہے۔ اے کے ڈی ٹریڈ کمیشن میں دیگر جیسے کہ لاگا (پی ایس ایکس کنوینشنل چارجز)، پی ٹی ار اور ایس ای سی چارجز شامل ہیں۔

اسی طرح ہم اکاؤنٹ کھولنے، اکاؤنٹ کی بحالی یا کسٹوڈین چارجز کی مد میں کوئی اضافی اقم چارج نہیں کرتے ہیں۔

نقد رقم کی واپسی یا شیئرز ٹرانسفر پر کوئی جرمانہ یا چارجز لاگو نہیں ہیں۔

نقد رقم کی واپسی یا شیئرز ٹرانسفر پر کوئی پابندی نہیں

اے کے ڈی ٹریڈ اکاؤنٹ آپ کا اپنا اکاؤنٹ ہے آپ جب چاہیں آپنے خیر استعمال شدہ فنڈز نکال کو سکتے ہیں یا اپنی خواہش کے مطابق شیئرز ٹرانسفر کرسکتے ہیں اور اسی طرح آپ جب بھی چاہیں شیئرز یا فنڈز جمع کروا سکتے ہیں۔

معیاری ریسرچ رپورٹس

اے کے ڈی ریسرچ رپورٹس صنعت میں سب سے بہترین مانی جاتی ہے۔ ہم پورے ہفتے اپنے کسٹمرز کو تکنیکی اور فنڈامینٹل تجزیہ فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح ہم اپنے کسٹمرز کو بڑی کمپنیوں کے نتائج کے پہلے بھی اور بعد میں بھی ضروری اپ ڈیٹس جائزے کی شکل میں فراہم کرتے رہتے ہیں۔

اے کے ڈی ریسرچ ہمارے تمام اے کے ڈی ٹریڈ اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ ہماری ریسرچ ٹیم ہمیشہ اچھی طرح باخبر اور بروقت فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تجربہ کار کسٹمر سپورٹ سروسز

ہمارا مقصد صارفین کی دیکھ بھال کے لیے اعلی معیاری کسٹمر کیئر فراہم کرنا ہے۔ ہمارے پاس آپ کے سوالات کے جوابات دینے اور بہترین رہنمائی فراہم کرنے والے اسٹاف کے ساتھ ایک مکمل طور پر جدید کال سینٹر ہے۔

ٹریڈنگ ہاور کے علاوہ آرڈر پلیسمینٹ کی سہولت

ہم اپنے کلائنٹس کے لئے ٹریڈنگ ہاور کے علاوہ آرڈر پلیسمینٹ کی سہولت کی پیشکش کرتے ہیں خاص طور پر ان کے لیے جن کے پاس ٹریڈنگ ہاور کے دوران ٹریڈنگ اکاؤنٹ تک رسائی نہیں تھی اور ہمارے بیرون ملک کلائنٹس کے لئے بھی۔

مارکیٹ کے حالات، نظام کی کارکردگی، کوٹ ڈیلیز سمیت مختلف عوامل کی وجہ سے سسٹم ریسپونس، اکاؤنٹ تک رسائی کے اوقات، ٹریڈ پر اعملدرآمد مختلف ہو سکتی ہیں۔ الیکٹرانک ٹریڈنگ میں نقصان کا کافی خطرہ ہو سکتا ہے۔
دیہان رکھیے اس طرح کی ٹریڈنگ آپ کی صورت حال اور مالی وسائل مطابق ہے یا نہیں۔

جملہ حقوق محفوظ ہیں۔    CATALYST IT Solutions (Pvt.) Limited. | کاپی رائٹ ©

سوالات اور اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست
Akd trade.com in English