اے کے ڈی گروپ کے بارے میں


ایک نام جس پر آپ ہمیشہ اعتماد کر سکتے ہیں۔



رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے ساتھ 1947 میں شروعات کی اور پھر اسٹاک بروکریج کے کاروبار میں آئے۔ مرحوم حاجی عبدالکریم ڈیڈھی نے فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جو آج اے کے ڈی گروپ اور پاکستان میں ایک اہم کاروباری اداروں میں سے ایک ہے۔

جناب عقیل کریم ڈیڈھی، مرحوم حاجی عبدالکریم ڈیڈھی کے بیٹے اور گروپ کے چیئرمین ہیں۔ چیئرمین کی قیادت میں، گروپ نے ایک کامیاب کاروباری ادارے کے طور پر اپنے آپ کو منوایا ہے اور مالیاتی خدمات، ٹیلی کام، انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ اور قدرتی وسائل جیسے پاکستانی معیشت کے کئی اہم سیکٹرز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

جناب ڈیڈھی 'فرسٹ موور ایڈوانٹیج' پر یقین رکھتے ہیں اوریہ فلسفہ واضح طور پر ان کے اقدامات میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز نے پاکستان میں جدید آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ سروس متعارف کروائی ہے اور آج بھی اس میدان میں صف اول ہیں۔ ملک میں پہلا ٹیکنالوجی وینچر کیپیٹل فنڈ 2000 میں اے کے ڈی کی طرف سے شروع کیا گیا تھا۔

اے کے ڈی گروپ پاکستان کی ریئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی اہم حقیقت ہے۔ جو پاکستان بھر میں پھیلے ریئیل اسٹیٹ کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ دوسرے منصوبوں کی طرح اے کے ڈی گروپ کریک ویو اور کریک ٹیریسس جو کراچی گولف کلب کے قریب واقع ہے کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔ اے کے ڈی  کیپٹل پہلی دو کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کو ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری ٹرسٹ لائسنس سے نوازا گیا ہے۔

اے کے ڈی  گروپ ٹیکسٹائل، ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اے کے ڈی  گروپ، گوادر میں فری ٹریڈ زون کے قیام کے لیے سنگاپور پورٹ اتھارٹی (پی ایس اے) کے ساتھ پارٹنر ہے۔

مارکیٹ کے حالات، نظام کی کارکردگی، کوٹ ڈیلیز سمیت مختلف عوامل کی وجہ سے سسٹم ریسپونس، اکاؤنٹ تک رسائی کے اوقات، ٹریڈ پر اعملدرآمد مختلف ہو سکتی ہیں۔ الیکٹرانک ٹریڈنگ میں نقصان کا کافی خطرہ ہو سکتا ہے۔
دیہان رکھیے اس طرح کی ٹریڈنگ آپ کی صورت حال اور مالی وسائل مطابق ہے یا نہیں۔

جملہ حقوق محفوظ ہیں۔    CATALYST IT Solutions (Pvt.) Limited. | کاپی رائٹ ©

سوالات اور اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست
Akd trade.com in English