اے کے ڈی ٹریڈ کے بارے میں


اسٹاک ایکسچینج کیلئے آپ کا گیٹ وے۔


اے کے ڈی  ٹریڈ پاکستان کی پہلی آن لائن ٹریڈنگ ویب سائٹ ہے جو سرمایہ کاروں کو کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اے کے ڈی  ٹریڈ نومبر، 2002 ء میں اپنے آپریشنز کا آغاز کیا اور اس کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک زبردست رد عمل حاصل کرتے رہئے ہیں۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز، پاکستان کی سب سے بڑی اسٹاک بروکریج فرم ہے۔ اے کے ڈی کا ٹریڈی مشن ہے کہ ریٹیل سرمایہ کاروں کو پاکستان کی کیپٹل مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کی جائے۔

اے کے ڈی ٹریڈ ملک میں اسٹاک ٹریڈز کے لیے پہلی مکمل طور پر خودکار آرڈر پروسیسنگ نظام ہے۔ اے کے ڈی ٹریڈ نے اسٹاک ٹریڈنگ رٹیل سرمایہ کاروں کے لئے آسان، تیز تر، شفاف اور سستا بنا دیا ہے۔ اے کے ڈی ٹریڈ بنیادی طور پر ای بزنس ہے اور جس نے آپریشن کے ابتدائی سال میں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ریٹیل سرمایہ کاروں سے ایک اچھا رسپونس حاصل کیا ہے۔ اے کے ڈی ٹریڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رٹیل بیس کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ پہلے 12 ماہ کے بعد، 1 ارب سے زائد شیئرز اے کے ڈی ٹریڈ آن لائن ٹریڈنگ نظام کے ذریعے ٹریڈ ہوئے۔

مشن
ریٹیل سرمایہ  کاروں کو پاکستان کی کیپٹل مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی۔

!ریٹیل سرمایہ  کاروں کو صحیح ٹولز کی ضرورت ہے اور اے کے ڈی ٹریڈ نے وہ ٹولز انھیں فراہم کیئے ہیں

  • انٹرنیٹ کے ذریعے اسٹاک ٹریڈنگ اکاؤنٹس تک دنیا بھر سے رسائی۔
  • اسٹاک ٹریڈز کی تصدیق  اور فوری عملدرآمد۔
  • پہلے آیئے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر سودے۔
  • ریئل ٹائم پورٹ فولیو اپ ڈیٹس۔
  • لائیوز مارکیٹ ریٹس براہ راست انٹرنیٹ اور موبائل فونز پر۔
  • تمام کسٹمرز کی لین دین پر مکمل رازداری۔
  • ہمارے دانش مند اور خیال رکھنے والے کسٹمر سپورٹ اسٹاف کی طرف سے بہترین سروس فراہم کی جاتی ہے۔
  • خیر استعمال شدہ پیسے کسی بھی وقت نکالے جاسکتے ہیں۔

اے کے ڈی ٹریڈ کو اپنے مکمل خودکار سیٹلمنٹ سسٹم اور مکمل خودکار رسک مینیجمنٹ سسٹم پر فخر ہے جو کے دونوں کلائنٹس اور اپنے کاروبار کے لیے فائدہ مند ہیں۔

افتتاح

اے کے ڈی  ٹریڈ، اے کے ڈی  سیکیورٹیز لمیٹڈ کا ایک ڈویژن ہے جو ملک کی سب سے بڑی اسٹاک بروکریج فرم ہے۔ اے کے ڈی ٹریڈ کا افتتاح 1 نومبر، 2002 میں اُس وقت کے پاکستان کے وزیر خزانہ جناب شوکت عزیز نے ایک تقریب میں کیا۔ اسٹاک ٹریڈ کرنے کا سب سے تیز طریقہ اپنانے کے علاوہ، ہم ٹریڈ کرنے کا سب سے محفوظ طریقہ بھی فراہم کرتے ہیں کیونکہ اے کے ڈی ٹریڈ کے آرڈر پروسیسنگ کے نظام میں کوئی انسانی مداخلت نہیں ہے۔

اے کے ڈی ٹریڈ نے 20 مئی، 2003 کو ایک اور سنگ میل عبور کیا جب اُس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے اے کے ڈی ٹریڈ نظام کا استعمال کرتے ہوئے، انٹرنیٹ کے ذریعے سب سے پہلے ریئل ٹائم آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کی۔

ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ

ریٹیل سرمایہ کاروں کو پہلے ہمارے ملک کی اسٹاک مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے کا تصور نہیں تھا۔ تاہم اب اے کے ڈی  ٹریڈ نے اسے اس حد تک ممکن بنایا کہ دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ اے کے ڈی  ٹریڈ کے وجود میں آنے سے دونوں ریٹیل سرمایہ کار اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کو فائدہ ہوا ہے۔ اے کے ڈی  ٹریڈ نے بنیادی سرمایئے کو بڑھا کر مقامی ریٹیل سرمایہ کاروں کو راستہ فہراہم کیا کہ وہ دونوں کیپٹل مارکیٹس اور پی ایس ایکس میں آسانی سے سرمایہ کاری کر سکیں۔

ایک اہم قدم

اے کے ڈی سیکیورٹیز ریٹیل سرمایہ کے لئے بلا روک ٹوک اور بلاتعطل اسٹاک ٹریڈنگ کے تجربے کو فراہم کرنے کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ پاکستان میں کمزور آئی ٹی انسفراٹرکچراور ہنرمند افرادی قوت کی کمی کے بائس آن لائن ٹریڈنگکے خیال کو حقیقت میں بدلنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ معاملات اور بھی زیادہ پیچیدہ تھے کیونکہ کارکردگی کے قائم معیارکے ساتھ کوئی تجربہ کار کاروبار کا ماڈل بھی نہیں تھا۔

ہمارے لوگوں کی انتھک محنت کے بعد، اے کے ڈی ٹریڈ جو کے ایک انٹرنیٹ کے ذریعے چلنے والا کارآمد اسٹاک ٹریڈنگ کاروبار وجود میں آیا۔ اے کے ڈی ٹریڈ اپنی منفرد ٹیکنالوجی اور بہترین کسٹمر سروس کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو اعٰلا معیاری ٹریڈنگ فہراہم کرتا ہے۔

اے کے ڈی  ٹریڈ ۔ ایک وجود

انٹرنیٹ کے ذریعے ریئیل ٹائم ٹرانسیکشن کو متعارف کرانے کے بعد، اے کے ڈی ٹریڈ نے یوفون کے اشتراک سے "پاکٹ اسٹاکس" جون 17، 2003 کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال میں منعقد ایک تقریب میں شروع کیا۔ پاکٹ اسٹاکس کی تقریب آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری کی موجودگی میں ہوئی۔ پاکٹ اسٹاکس اپنی نوعیت کا پہلا پروڈکٹ ہے اور مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ جو اسٹاک مارکیٹس کی ریئیل ٹائم معلومات موبائل فون صارفین کو فراہم کرتا ہے۔

ہمارے نظریہ کے تحت، ہم ریٹیل سرمایہ کاروں کو اسٹاک مارکیٹس تک آسان رسائی فراہم کرنا چاہتے ہیں، ہم ہماری ٹریڈنگ ایپلیکیشنز پر لائیوز پورٹ فولیو اپ ڈیٹس اور ٹریڈنگ کی سہولیات کو فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں اور ہماری اس قدم کی ریٹیل سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد نے تعریف کی ہے۔

اے کے ڈی  ٹریڈ نے اسٹاک مارکیٹ کو سرمایہ کاروں کے کمپیوٹر سکرین تک پہنچایا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ اسٹاک ایکسچینج میں آرڈر پلیسمنٹ انتہائی آسانی کے ساتھ ہو۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انویسٹر بیس کو بڑھانے کے علاوہ، اس قدم کو بھی پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔ ہماری منزل کے قریب یہ ایک بہت بڑا قدم ہے کہ ہم سرمایہ کاروں کو آسانی سے سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے کے لئے درست مواقع فراہم کریں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحول کی تعمیر جو 90 کی دہائی میں بس ایک خواب تھا۔

مارکیٹ کے حالات، نظام کی کارکردگی، کوٹ ڈیلیز سمیت مختلف عوامل کی وجہ سے سسٹم ریسپونس، اکاؤنٹ تک رسائی کے اوقات، ٹریڈ پر اعملدرآمد مختلف ہو سکتی ہیں۔ الیکٹرانک ٹریڈنگ میں نقصان کا کافی خطرہ ہو سکتا ہے۔
دیہان رکھیے اس طرح کی ٹریڈنگ آپ کی صورت حال اور مالی وسائل مطابق ہے یا نہیں۔

جملہ حقوق محفوظ ہیں۔    CATALYST IT Solutions (Pvt.) Limited. | کاپی رائٹ ©

سوالات اور اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست
Akd trade.com in English